ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قندھار میں چوکی پر حملہ ، کم از کم بارہ ہلاکتیں

قندھار میں چوکی پر حملہ ، کم از کم بارہ ہلاکتیں

Thu, 28 Sep 2017 20:20:54    S.O. News Service

کابل 28 ستمبر(ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا) جنوبی افغانستان میں ایک حفاظتی چوکی پر کیے جانے ایک حملے میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قندھار کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور چوری کی گئی ایک فوجی گاڑی میں سوار تھے۔ اس بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد چار بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران طالبان افغان اور امریکی فوجیوں کی کئی گاڑیاں اپنے قبضے میں لے چکے ہیں۔ صوبہ قندھار کو طالبان کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔


Share: